تحریک انصاف کے کارکنوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی نعرے بازی کی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری الرٹ کردی گئی، پولیس کی مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے لے کر سپریم کورٹ کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے۔ سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی نعرے بازی کی ،پولیس نے مظاہرین کو مذاکرات کے بعد سڑک کے ایک طرف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بھی فل کورٹ بنانے کی حمایت کردی