ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل

Jul 25, 2022 | 21:05:PM
مسلم لیگ ن، سینئر نائب صدر، مریم نواز، ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، اہم ٹوئٹ داغ دیا،
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیس پر حکومتی اتحاد کی فل بنچ بنانے کی استدعا مسترد ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے!
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی!


قبل ازیں مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے،ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کردیئے ،مریم نواز کاکہناتھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف درخواست پر چودھری شجاعت کے وکیل کے دلائل مکمل