(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف حکومتی درخواست مسترد ہونے کی وجہ بتا دی۔
ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف درخواست پر فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ کسی وکیل نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر بات نہیں کی،حکومتی وکلا کی کوشش تھی کسی طرح وقت دے دیا جائے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومتی وکلا نے کیس کے میرٹ پر کوئی بات نہیں کی ۔
اسد عمر کاکہناتھا کہ کوئی میرٹ ہے ہی نہیں کیونکہ آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے،ان کا کہناتھا کہ فل کورٹ بنانے کا مطالبہ تھا ہی غلط جسے عدالت نے مسترد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس, سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا