(مانیٹرنگ ڈیسک )ایڈووکیٹ عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں ہے کہ فل کورٹ بنانے کی درخواست تمام سیاسی جماعتوں کی تھی،عدالت نے وہ درخواست قبول نہیں کی،یہ پورے پاکستان کی درخواست تھی جو مسترد کر دی گئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ میرے بہت سے تحفظات ہیں،ابھی یہ فیصلہ ہونا ہے کہ ارکان کے ووٹ کاﺅنٹ ہوں گے یا نہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ منحرف ارکان کا ووٹ کاﺅنٹ نہیں ہوگا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکررولنگ کیخلاف درخواست پر فل کورٹ تشکیل دینے کی حکومتی اتحاد کی استدعا مسترد کر دی اور کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردی،عدالت نے کہاکہ کیس کے میرٹس سے متعلق کل وکلا دلائل دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس, سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا