ریحام خان کی ’کپتانی چپل‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی " کپتان چپل "کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کریم رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کیے متاثرکن انداز کیساتھ بیٹھی ہیں، اس فوٹو میں ان کے پاؤں میں پہنی چپل صاف نظر آ رہی ہے۔ایک دوسری تصویر میں وہ درخت پر ہاتھ ٹکائے کھڑی ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر یہ دونوں تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ریحام خان کے مداحوں کی جانب سے "کپتان چپل" پہننے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، کوئی ان فوٹوز کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے جبکہ بعض ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "مجھے اپنے پاکستانی فیشن پر فخر ہے۔ ہماری پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری جس کی دنیا بھر میں ہر کوئی تعریف کرتا ہے اور چاہتا ہے۔ پاکستانی لان کپڑا منفرد اور شاندار ہے۔"
خیال رہے کہ ریحام خان نے گذشتہ سال 2022ء میں مرزا بلال بیگ نامی نوجوان سے شادی کر لی تھی۔ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، دونوں اب ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے ہی دی اور لکھا تھا کہ "میں نے اپنا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ہے۔"
واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 1990 ء میں ہوئی تھی جو2005 ء میں ختم ہوئی۔ ان کی پہلی شادی سے 3 بچے بھی ہیں ۔بعد ازاں 2015ء میں انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 ء میں پی ٹی آئی چیئرمین سے کی تھی مگردس مہینے بعد ہی یہ شادی بھی ختم ہو گئی تھی۔