بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، متعدد معاملات پر تعمیری گفتگو ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔
The United States supports a productive, democratic, and prosperous partnership with Pakistan. Had a good call with @BBhuttoZardari to discuss our support for Pakistan’s economic recovery and our shared regional concerns, including Afghanistan.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 24, 2023
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا،قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔