روپیہ  کمزور،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

Jul 25, 2023 | 11:10:AM

( اشرف خان ،بسیم افتخار )کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری دن کے آغاز پر طلب پر ڈالر 288 روپے سے تجاوز کرگیا،نٹربینک میں ڈالر 287.92 روپے سے بڑھ کر 288.20 روپے پر پہنچ گیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی خام مال کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔

 گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، انٹربینک میں8دن میں امریکی ڈالر12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی  قلعی کھل گئی

یادرہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری،100انڈیکس میں 179پوائنٹس کااضافہ ہو گیا، 100انڈیکس 46234کی سطح پرپہنچ گیا۔

مزیدخبریں