توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے معافی مانگ لی

Jul 25, 2023 | 11:55:AM

(24 نیوز )توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فوادچودھری نے  معافی مانگ لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان سمیت سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت  ہوئی، کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بنچ  نے کی ، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ہائی کورٹ میں  ہیں وہاں سے الیکشن کمیشن ہی آئیں گے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر ممبر کے پی کے پولیس پر برہم 

 ممبر کے پی کے  نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے وارنٹ گرفتاری کی ایسے تعمیل کراتے ہیں ، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کورٹ اور میرے تعلقات اچھے نہیں ہیں ،ہمیں گزشتہ آرڈر نہیں ملا آپ نے وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا ،وکیل پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ کیس کی سماعت ملتوی کردیں ،

ممبر سندھ نثار درانی نے جواب دیا کہ چلو سماعت میں وقفہ کر لیتے ہیں اس طرح پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات بھی ہو جائے گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب سے ملیں گے ؟ 24  نیوز کے سوال  پر فواد چودھری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری الیکشن کمیشن آفس پہنچے اور الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہاسد عمر کی جانب سے التوا کی درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اسد عمر کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی ۔

مزیدخبریں