بجلی بلوں پرسبسڈی واپس لینےکیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 )بجلی بلوں پرسبسڈی واپس لینےکیخلاف درخواستیں خارج کرنیکافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔
تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں کے متاثرین نےلاہورہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائرکردیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کیلئےطلب کر لیا، عدالت کا وفاقی حکومت ، لیسکو ، نیپرا و دیگر فریقین کو بھی نوٹس۔
عدالت نے سنگل بینچ کابجلی کےبلوں سےمتعلق درخواستیں خارج کرنیکافیصلہ معطل کرنیکی استدعامسترد کر دی ، عدالت نے اپیل کند گان کی بقایا جات کی وصولی بینک گارنٹی کے عوض روک دی،بینک گارنٹی کےعوض اپیل کنندگان کےمیٹرکنکشن بھی منقطع کرنےسےروک دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ادویات موت بانٹنے لگیں
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پرسماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئےاور بتایا کہ بلوں پر سبسڈی یاسرچاجزعائدکرنایاواپس لینےحکومتی پالیسی ہے ،عدالت حکومت کےپالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتی ،درخواستگزاروں نےبجلی کےبلوں پردی گئی سبسڈی واپس لینےکےاقدام کوچیلنج کیا ،سنگل بینچ نے بجلی کے بلوں پر سرچاجز کی وصولی روکتے ہوئےعبوری ریلیف دیا تھا،سنگل بینچ نےبجلی کےبلوں پرواپس لی گئی سبسڈی کیخلاف درخواستیں خارج کیں ۔