بغیر اجازت بیٹے کی تدفین, فوجی اہلکار نے بیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا

Jul 25, 2023 | 13:00:PM

(ویب ڈیسک)افریقی ملک کانگو میں بغیر اجازت بیٹے کی تدفین کرنےپر فوجی اہلکار نے بیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا،ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کانگو کے صوبے اتوری میں فوجی اہلکار بیٹے کے انتقال کی خبرسن کر اپنے گھر روانہ ہوا تاہم اس کی آمد سے قبل بیٹے کی تدفین کردی گئی۔

فوجی اہلکار نےگھر پہنچ کرصورتحال دیکھ کرمشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکارکی بیوی اوردو بچوں سمیت 13 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے فوجی اہلکار کو گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: راناثنااللہ کی آخر کار سنی گئی

مزیدخبریں