ملک بھر کے غیر قانونی تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری

Jul 25, 2023 | 14:29:PM

(کفایت علی )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کے غیر قانونی و جعلی تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پنجاب غیر قانونی و جعلی یونی ورسٹیز کے کیمپس اور کالجز میں پہلے نمبر پر ہے ،ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی 95 تعلیمی ادارے غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں ،صوبہ سندھ جعلی یونی ورسٹیز و کالجز میں دوسرے نمبر پر ہے،ایچ ای سی کی جانب سے سندھ کی 34 یونی ورسٹیز و کالجز غیر قانونی وجعلی قرار دیئے گئے ہیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے 11 ، آزاد جموں و کشمیر کے 3 اسلام آباد میں 2 کالجز کو غیر قانونی و جعلی قرار  دے دیا گیا،ایچ ای سی نے اسلام آباد لاء کالج اور ہنرکدہ کالج آف وژیل اینڈ پرفارمنگ آرٹس اسلام آباد غیر قانونی و جعلی قرار دے دیا،ایچ ای سی نے غیرقانونی تعلیمی اداروں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی۔

مزیدخبریں