(24 نیوز ) واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو نے دیر بالا پہنچ کر نصر اللہ سے نکاح کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی نے دیر بالا پہنچنےکے بعد اسلام قبول کر لیا اور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انجو نے نصر اللہ سے نکاح کر لیا ہے ، اسلام قبول کرنے کے بعد انجو نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے ، نصر اللہ اور فاطمہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں طے پایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی پی او دیر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’انجو ‘قانونی طور پر پاکستان آئی ہے،ان کے پاس پاسپورٹ ہے،ان کے پاس ایک مہینے کا ویزہ بھی ہے، اپر دیر میں رہائش کا انکے پاس 30دن کا این او سی ہے،ہم نے رسمی انٹرویو لیا ہے، انکے کاغذات درست ہیں،ہم نے انکو سیکورٹی فراہم کی ہے،بھارتی خاتون انجو خود میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتی ،وہ پنجاب واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان تیس دن کے لیے آئی ہے۔