(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
مزید پڑھیں: زلزلے سے زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، 6.0 شدت ریکارڈ
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔