سروسز ہسپتال کی ابتر صورتحال، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی شدید برہم

Jul 25, 2023 | 16:08:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے  )وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے سروسزہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ ، ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شدید برہم ۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال وارڈز میں خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس اور اے سی کی بندش کا نوٹس لے لیا، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال اور  طبی سہولتوں کے  فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا، 
اے سی کی دیکھ بھال کے کنٹریکٹرکو 7 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر ڈائریکٹر فنانس کی سرزنش کرتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارکنگ کے حوالے سے اوورچارجنگ کی شکایات کا بھی نوٹس لیا اور  پارکنگ ٹھیکہ منسوخ کر دیا ساتھ ہی لاہور پارکنگ کمپنی کو سروسز ہسپتال کی پارکنگ کا نظام سنبھالنے کی ہدایت کر دی، 
وزیراعلی محسن نقوی نے پرانے بیڈ اور میٹرس تبدیل کرنے کا حکم بھی دیا ہے، ساتھ ہی ساتھ مریضوں کو حبس میں پسینے سے شرابور دیکھ کر اے سی کے کنٹریکٹرکوجلد ادائیگی کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وارڈز میں اے سی کو فوری فنکشنل ،خراب اے سی کوتبدیل کیا جائے،وزیر اعلی پنجاب کا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان، فوری طور پر ماسٹر پلان طلب کر لیا،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سروسز ہسپتال کا ماسٹر پلان تیارکرنیکی ہدایت کر دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائیلسزیونٹ، پاپولیشن ویلفیئر سنٹر،پولیس چوکی، پارکنگ، میڈیسن سٹورکا بھی دورہ کیا ، محسن نقوی نے سرجیکل یونٹ، آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو کا بھی معائنہ کیانیورو وارڈ، گیسٹرالوجی و لیور یونٹ، میڈیکل یونٹ اور آئی وارڈ کی صورتحال کو بھی دیکھا،زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا،مریضوں ،تیماردارو ں نے طبی سہولتو ں کے فقدان ،اے سی کی بندش کی شکایات کیں
محسن نقوی کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضو ں کے معیاری علاج معالجے کیلئے ہدایات۔
سید محسن رضا نقوی نے ڈائیلسز یونٹ میں زیر علاج نوجوان طلحہ کے  کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ طلحہ کے علاج کی بابت روزانہ  کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دی جائے ،مجھے یہ پرانے اور ٹوٹے ہوئے بیڈ آئندہ نظر نہ آئیں ،اگلے ہفتے پھر سے ہسپتال کا دورہ کروں گا ،میڈیسن سٹور میں ادویات ہر وقت موجود ہونی چاہئیں ،میڈیسن سٹور میں ادویات ،انجکشن کیلئے کولنگ برقرار رکھنے کی ہدایت،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی ایمرجنسی کا معائنہ بھی کیا ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی کا نئی ایمرجنسی کو 7 روز کے اندر فنکشنل کرنے کا حکم،نئی ایمرجنسی میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے ،میڈیکل ایمرجنسی میں سیوریج ،نکاسی کے نظام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ 
 دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے مرکز میں واقع سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا ،درجنوں ہسپتالوں کے دورے کئے سب سے بدترین حالت سروسز ہسپتال کی ہے،کسی دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں ،ہمیں روز آنا پڑا تو روز آئیں گے اور اس ہسپتال کو بہتربنائیں گے،جتنا بھی وقت ہے ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنانے کیلئے صرف کریں گے،ڈائریکٹر فنانس ایئرکنڈیشنرز کی ادائیگیوں پر بالکل مطمئن نہیں کر سکے،اے سی کی دیکھ بھال کیلئے 7 ماہ سے فنڈز جاری نہیں ہوئے ،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم موقع پر موجود تھے
سیکرٹری صحت، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر ملک، ڈپٹی کمشنر و متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں