(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں امریکی ڈالر 50 روپے مہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے سے بڑھ کر 293.50 روپے کا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 324 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 377 روپے پر برقرار ہے،اماراتی درہم 70 پیسے اضافے سے 81.50 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 78 روپے 20پیسے پر برقرار ہے۔
یادرہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے9 اور 10محرم کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا