سونےکی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کو بریک لگ گئی, فی تولہ سونے میں 800 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے میں800 روپے کی کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
685 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کی کمی سے 1960 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیرا عظم کو بڑا جھٹکا