پولیس اہلکار کے قتل کا معمہ حل، بڑابھائی قاتل نکلا

Jul 25, 2023 | 19:09:PM

(24نیوز) لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا, ملزمان اندرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے.

 ملزمان نے 16 جون کو ذاتی جھگڑے میں پولیس اہلکار اسماعیل کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا. ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی.  اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوا تھا.

 ملزمان اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا.

 ملزمان کی شناخت بخت زمین(بھائی), حماد(بھتیجا), عزیز (بھتیجا) کے ناموں سے ہوئی ہے.  موصولہ ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

 مقتول کو اسکے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا.

مزیدخبریں