گزشتہ 18 ماہ میں کتنے پروفیشنلز نے پاکستان چھوڑا؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

Jul 25, 2023 | 20:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) کیا 18 ماہ میں 12 لاکھ پروفیشنل پاکستان چھوڑ کر چلے گئے؟ حقیقت کیاہے سچ سامنے آ گیا۔  

پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ پچھلے 18 ماہ میں مختلف کیٹیگری کے پروفیشنلز کتنی تعداد میں بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے، پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ماہر عدنان پراچہ اہم انکشافات سامنے لے آئے، انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ یہ منفی پروپگنڈا ہے کہ 18 ماہ میں 12 لاکھ پروفیشنل پاکستان سے چلے گئے حالانکہ پاکستان سے پچھلے 40 برسوں سے بیرون ممالک ملامتوں کے لئے بھیجا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ پر تاریخ، بڑی عدالت میں زیر التوء مقدمات کے اعدوشمار جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کورونا کے دو سال میں پوری دنیا بند تھی، سال 2020 اور 2021 میں کورونا  کی پابندی کی وجہ سے بہت کم افراد ملازمت کے لئے جاسکے تھے،سال 2022 میں پاکستان سے 8 لاکھ 35 ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے، سال 2023 کے 6 ماہ میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد پاکستان سے نوکری کے لئے جاچکے ہیں، پچھلے 18 ماہ میں مزدور اور سیمی اسکیل کے 9 لاکھ افراد ملازت کے لئے جاچکے ہیں جن میں سے 3 لاکھ تو صرف ڈرائیورز گیٹگری میں گئے ہیں۔

پچھلے 18 ماہ میں پاکستان سے ڈاکٹر،انجنئیرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف 70 سے 75 ہزار ہی جاسکے ہیں۔18 ماہ میں پاکستان سے پروفیشنل افراد صرف 70 سے 75 ہزار کی گئے ہیں ۔