نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں استعمال کیا جاتا تو تیزی سے ترقی کی منازل طے ہوتیں، وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ویراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں اور ہمارا ٹیلنٹ ملک کے چاروں کونوں میں موجود ہے . نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں استعمال کیا جاتا تو تیزی سے ترقی کی منازل طے ہوتیں. وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں اسام آباد میں آزادپیشہ ورانہ سرمایہ کاری اور نیشنل انوویشن ایوارڈز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور ہنر کی بنیاد پرایوارڈ جیتے۔ نوجوانوں نے زراعت کی ترقی کیلئے ڈرونز بنائے. کیلے کے چھلکے کو بھی استعمال میں لاکر مصنوعات بنادیں.
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور قوم کی ترقی کیلئے مزید سرمایہ کاری کی جائے.
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب نوجوانوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے .