پی ٹی آئی کی رہنما سمیرا ملک کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بہاولپور سے پی ٹی آئی کی رہنما سمیرا ملک نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں سابق ترجمان وزیر اعلی پنجاب اور سینئر وائس صدر جنوبی پنجاب سمیرا ملک نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ کرنے کی پرزور مذمت کرتی ہوں، ہر سیاسی پارٹی کا حق بنتا ہے کہ ہر پاکستان کے قومی اداروں اور اس کے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ہر پاکستانی اپنے ملک کی محبت میں شہید ہونے والوں کے ساتھ والہانہ محبت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیرا عظم کو بڑا جھٹکا
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جو اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں، ملک میں 9 مئی کے واقعات میں شہداءاور ان کے ورثہ کو تکلیف پہنچائی گئی، قومی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، میں اپنے سینئر وائس صدر جنوبی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیتی ہوں اور پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ سمیرا ملک پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں عثمان بزدار کے ساتھ ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں اور گزشتہ دنوں ان پر انٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔