(ویب ڈیسک) ویڈیو سٹریم ایپ ٹِک ٹاک نے ٹیکسٹ فیچر متعارف کروا دیاجس کی مدد سے اب صارفین جذبات کا اظہار ویڈیو کے بجائے الفاظ میں کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے روزانہ تصاویر اور ویڈیو کی صورت میں اپنےانتہائی حقیقی لمحات کو ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا تجربہ ہے جو اْن کی زندگی میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں لیکن کچھ صارفین اپنا چہرہ نہیں دیکھانا چاہتے اور اپنی تخلیق کو الفاظ میں ظاہر کرنا چاہتے ہیں ۔
جس کیلئے ٹک ٹاک کمپنی نے نیا فیچر متعارف کیا ہے جس کی مدد سے اب صارفین ٹِک ٹاک پر تصاویر، ویڈیوز یا الفاظ کے ذریعے اپنا پیغام جاری کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی پوسٹ میں میوزک، لوکیشن اور گانے کے بول بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک ایک نئے لینڈ سکیپ موڈ فیچر پر کام کر رہی ہے جو جلد ہی متعارف کروا دیا جائے گا، اس وقت دنیا بھر میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس ماہ ٹک ٹاک نے اپنے حریف سپوٹی فائی اور اپیل میوزک کے مقابلے میں نئی میوزک اسٹریمینگ سروس شروع کی تھی۔
آج کل سوشل ایپس پر تبدیلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،صارفین کی سہولت اور حریفوں کو ٹکر دینے کے لیے نت نئے آپشنز کا استعمال کیا جاتا ہے،کل ہی ٹویٹر نے اپنا بلیو برڈ کے لوگو کو سفید اور سیاہ رنگ کے ایکس کے ساتھ تبدیل کیا جس کے بعد آج ٹک ٹا ک کی جانب سے نئی فیچر اپڈیٹ آگئی۔