(24 نیوز) آزاد کشمیر حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا۔
آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ابتدائی مرحلے میں محکمہ تعلیم کے کلیریکل سٹاف سے ڈگریاں طلب کی گئی ہیں، جملہ کلرکوں کو 7 روز کے اندر اندر اپنی مصدقہ ڈگریاں جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشورہ کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
خیال رہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے 21 اگست سے قبل ڈگریاں فراہم نہ کرنے والے آفیسران و اہلکاروں کی ترقیابی و معطلی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔