(خالد چیمہ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کر دیا ہے۔
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت ترکی،مراکش،ویتنام،سری لنکا،کینیا تھائی لینڈ اور دیگر سفارتی مشنوں میں کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کرنے کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 اتحادی جماعتوں نے بھارتی وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا دے دیا
سعودی جنرل ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کے شہری وزٹ اور ورک ویزے کے علاوہ رہائشی ویزے کے لئے ای ویزا حاصل کرکے سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔