نگران وزیراعلیٰ کا  امام بارگاہ خیمہ سادات اور  لٹن روڈ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات پراطمنان کااظہار

Jul 25, 2023 | 23:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منگل کی شب امام بارگاہ خیمہ سادات اور  لٹن روڈ کا دورہ کیا۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔
محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات کامعائنہ کیا اور سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں او ررضا کاروں سے مصافحہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے اہلکاروں او ررضا کاروں کو چوکس رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے گی۔

محسن نقوی نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ راستوں کی بندش ضروری ہوتو متبادل روٹ سے ٹریفک کو رواں رکھا جائے۔  مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی  اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ کےہمراہ تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: