(24نیوز) نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم کے ایامِ عزا کے دوران جہاں ضرورت ہوئی موبائل سروس بند کی جائے گی ۔
انہوں نے یہ بات منگل کی شب لاہور میں ٹکسالی دروازہ کے اندر ترنم چوک میں صحٓفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ محرم پر امن گزارنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پورے پنجاب کے جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔اس سال ہر روٹ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، جہاں بھی کوئی شکایت آ رہی ہے اسے حل کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربن فلدنگ کا ایشو بہت آرہاہے۔ شہر کا نظام ایسا نہیں ہے کہ پانی فورا نکل سکے۔
قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے ترنم چوک ٹیکسالی گیٹ کے علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔