ڈنمارک میں قرآن کی "بے حرمتی"، سعودی عرب کابینہ کا روک تھام اقدامات پر زور

Jul 25, 2023 | 23:27:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ "یہ بین الاقوامی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں، یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال  پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا  گیا۔"

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین نے دارالحکومت ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی.

مزیدخبریں