پنجاب بھر میں دریاؤں،نہروں میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب بھر میں دریاؤں،نہروں میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پنجاب بھر میں دریاؤں،نہروں، جھیلوں،ڈسٹری بیوٹریز اور ڈیمز میں نہانے اور تیراکی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی مون سون بارشوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو شدید جھٹکا، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہو گا۔ ٹوٹیفیکیشن میں پولیس اور انتظامیہ کو پابندی پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔