سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر جمہوری قرار دے دیا

Jul 25, 2024 | 00:02:AM
سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر جمہوری قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں، پیپلز پارٹی سے  اس طرح کی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔ 
  نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز بھی نہیں ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے،ان کا کہنا تھاکہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے،بحرانی دور میں ناپ تول کر قدم رکھنے چاہئے،شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرناچاہتی ہے۔

دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا  کہ پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ،  پیپلز پارٹی سمیت اتحادیوں اورقانونی ماہرین سے مشاورت ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کا اس بارے میں ہم سے مکمل اتفاق ہے، صدر آصف زرداری کا بڑا حوصلہ افزارد عمل ہے ،اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے: اعظم نذیر تارڑ