معروف کار سازکمپنی کا شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی گگو نے پاکستانی شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
’’گگو‘‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار جیجی (GiGi) کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے، چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے،گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک جیجی (GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کیلئے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کیلئے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے،جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ ٹو ڈور گاڑی ہے اور 4 افراد اس میں سفر کر سکتے ہیں، ایک چارج میں یہ 220 کلو میٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،گاڑی کو آرام دہ بنایا گیا ہے جس سے دوران سفر تھکاوٹ کا احساس بھی نہیں ہوتا۔