مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل ،پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ، نورپورتھل، بھکر، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں چند مقاما ت پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم،کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقاما ت پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کو ہلو، لورا لائی، سبی اورکوئٹہ میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بونداباندی/ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے،کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔