فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار

Jul 25, 2024 | 11:36:AM
فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرلی،اب سابق وفاقی وزیر پر توہین الیکشن کمیشن میں عائد ہونے والی فردِ جرم بھی غیر مؤثر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔