(24 نیوز)امریکا کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر کوئی بھی پوزیشن لینے سے انکار۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں،پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔