(عرفان ملک)پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا معاملہ ، پولیس نے انیلہ ریاض عرف ''نیلی پری '' کوگرفتارکرلیا۔
پولیس نے طاہر انجم کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھاہے،مقدمہ انیلہ ریاض اور انکے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔انیلہ ریاض نے طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے طاہر انجم پر تشدد کیا گیا۔طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔