وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح کردیا
مجھےشکایات آئیں کہ رمضان پیکج غریبوں کے بجائےڈیروں پر جارہا ہے، پنجاب کےعوام کو رمضان ریلیف پیکج ان کی دہلیز تک پہنچایا،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا انتہائی اہم ہے، اپنا گھر اسکیم شروع کر رہے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح کردیا، لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھےشکایات آئیں کہ رمضان پیکج غریبوں کے بجائےڈیروں پر جارہا ہے، پنجاب کےعوام کو رمضان ریلیف پیکج ان کی دہلیز تک پہنچایا، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی اپڈیٹ کرنی کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی ہے، اپنا گھر اسکیم شروع کرنے لگے ہیں۔
ضرورپڑھیں:پاکستان اور ترکمانستان میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارےپاس کسانوں کا پورا ڈیٹا موجود نہیں،کسانوں کا درست ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، موجودہ دور میں فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا انتہائی اہم ہے،بہت سے لوگوں نے 12،12ایکڑکے حساب سے رجسٹری کرارکھی ہے،ہرمنصوبے کیلئے ہیلپ لائن کھول دی ہیں،ڈیٹا میں اگر کسی کا نام نہیں تو پھروہ نام درج کرائے،درست ڈیٹاضروری ہے تاکہ ضرورتمندوں کو ریلیف مل سکے۔