خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وزیر جنگلات برطرف

Jul 25, 2024 | 17:15:PM
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وزیر جنگلات برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیرجنگلات و کلائمٹ چینج کو برطرف کر دیا۔

خیبر پختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کیبنٹ ونگ نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اعلامیہ بھی جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث فضل حکیم سے وزیرجنگلات و کلائمٹ چینج کاقلمدان واپس لے لیا، صوبائی وزیر فضل حکیم کو لائیوسٹاک اورفیشریز کا نیا قلمدان سونپ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بھی بڑا ریلیف مل گیا