(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور ؟ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری نظر آئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.41 روپے کا ہو گیا ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں ڈالر5پیسے سستاہوکر 279.70 روپے ،یورو24 پیسے سستا ہوکر 303.39 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے اضافے سے 360.86 روپے کا ہوگیا ،یو اے ای درہم 76.40 روپے پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.61 روپے پر برقرار رہا ۔
سٹاک ایکس چینج کی بات کریں تو مارکیٹ میں کاروباری کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کی کمی سے کاروبار بند ہوا ،100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ،100 انڈیکس 78ہزار 469 کی سطح پر بند ہوا ،آج مارکیٹ میں 15 ارب روپے مالیت کے 32 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔