کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافہ،پنجاب بھر کی وکلا بارز کا ہڑتال کا اعلان 

Jul 25, 2024 | 18:45:PM
کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافہ،پنجاب بھر کی وکلا بارز کا ہڑتال کا اعلان 
کیپشن: وکلا احتجاج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)پنجاب بار کونسل کی کال پر کل پنجاب بھر کی وکلا بارز نے ہڑتال کا اعلان  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافہ کے خلاف کل بروز جمعہ وکلا کی جانب سے  ہڑتال کی جا رہی ہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے حکومت کو سات روز کا الٹی میٹم دیا ہے،فیصلہ واپس نہ لینے پر ملک گیر وکلاء ہڑتال کی جائے گی ، پنجاب بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے وکلا نمائندوں کی گرفتاریاں ، بجلی کے زائد بلوں اور مہنگائی کے خلاف وکلا سڑکوں پر نکلیں گے ، پنجاب بار کونسل نے وکلا کو کل عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا