(24 نیوز )ا میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران قوم سے قربانی مانگتے ہیں اور خود عیاشیاں کر رہے ہیں ، بجلی بلوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا ، بجلی کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،لوگ اپنی چیزیں اور زیور بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں ،بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکس لگا کر آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے امن وامان، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کر ے ،اگر حکومت سہولتیں نہیں دے سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے ۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھاکہ جماعت اسلامی 25کروڑ عوام کا مقدمہ لڑے گی ،پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکےہیں ،جماعت اسلامی آئی پی پیز سےعوام کو چھٹکارہ دلانا چاہتی ہے ،حکومت دھرنے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے ،حکومت نے اسلام آباد داخل ہونے سے روکا تو حالات خراب ہوں گے ،چھاپے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ورنہ تحریک پورے پاکستان میں پھیلائیں گے،ہم پرامن لوگ ہیں پر امن دھرنا دیں گے کوئی گملہ نہیں ٹوٹے گا ،انتظامیہ دھرنے کے شرکاء کو جگہ فراہم کرے ۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ ہمارا دھرنا غریب متوسط طبقے کے حق میں ہے ،حکومت ناجا ئز ٹیکس واپس لے ، من چاہے فیصلے مسلط نہ کرے ،بجلی گیس کے بلوں، کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس لگا رہے ہیں ،قوم سے قربانی مانگتے ہیں خود قربانی دینے کو تیار نہیں ،حکمران اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں ،اسلام آباد کا دھرنا تاریخی ہو گا نوجوان قافلے لیکر اسلام آباد کیلئے نکلیں ،آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر کے فرانزک آڈٹ کیا جا ئے،سیاسی جماعتیں جو دھرنے میں شرکت کریں گی ان کو ویلکم کریں گے ،یہ سیاسی نہیں عوام کے حقوق کیلئے دھرنا ہو گا ،گرفتاریاں ہمارا راستہ نہ روکے اسلام آباد جا نا ہمارا حق ہے ۔
حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ٹیکس لگا کر پورا کیا جا رہا ہے ، ملک میں ن لیگ پی پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت ہے ،دھرنے کے شرکاء ریلیف لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے ،ملک اس وقت حالات خراب ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا ،فارم 47 کی حکومت کو چاہئے عوام کو ریلیف فراہم کرے،77سال میں سے 35 سال شریف خاندان حکومت میں رہا ہے ،جتنے مرضی ایڈونچر کر لیں مسائل کا حل بات چیت سے ہو گا ،اسرائیلی وزیراعظم دہشت گرد ہے ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں۔