خواتین رائیڈرز کے تحفظ کیلئے وویمن سیفٹی ایپ کو’کریم ‘کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خواتین کیلئے بہتر روزگار اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے انتہائی اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کیجانب سے خواتین رائیڈرز کے تحفظ کیلئے وویمن سیفٹی ایپ کو’کریم ‘کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آن لائن کیب سروس پرووائیڈر کریم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کریم کے کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، ملاقات میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے لئے بہترروزگار کے مواقع اور عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل وحمل کی مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ”کریم“کی خواتین ڈرائیور اور رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ”وویمن سیفٹی ایپ“کو”کریم“کے ساتھ منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا-پنجاب میں عوام بالخصوص خواتین کے لئے رائیڈرز سروسز کی بہتری کیلئے قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سروسز پرورائیڈر سیکٹر کی بہتری کے لئے پلان طلب کر لیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کریم بائیک رائیڈرز کے لیے سیفٹی گیئر کا استعمال ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد فری وائی فائی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، فری وائی فائی سے شہری بالخصوص خواتین کو آن لائن ٹرانسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے بزنس ایکٹیوٹی ہو اور روزگار پیدا ہوں۔کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم نے کہا کہ ”کریم“ پنجاب کے لوگوں کو محفوظ، قابل اعتماد اور نقل و حمل کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سینیٹر پرویز رشید اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمران خان نے عمر ایوب کے ذریعے پیغام بھجوا دیا