بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ؛خان صاحب کی رہائی تک جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر

Jul 25, 2024 | 19:35:PM

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آج تیسرے دن پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو خان صاحب کی رہائی تک جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں مخالفین کہتے تھے اس پر پابندی لگائیں،آج سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل ہوا اور پی ٹی آئی ایک پارلیمانی پارٹی بن گئی،آج ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی،ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی بن کر ابھریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آج بھی ہمارے اراکین کے گھروں پر تالے لگوائے جا رہے ہیں،لاقانونیت کے اس دور میں ہمارے اراکین کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، عدلیہ سے درخواست ہے اب آپ ازخود نوٹس لے لیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اراکین کے خلاف راتوں رات اینٹی کرپشن کے کیسز بنائے جا رہے ہیں،لاہور ہائی کورٹ نے خان صاحب کا جسمانی ریمانڈ ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمران خان نے عمر ایوب کے ذریعے پیغام بھجوا دیا

مزیدخبریں