بیرونی قرض کی ادائیگی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی 

Jul 25, 2024 | 20:37:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی 
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونی قرضوں کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  بیرونی قرض کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.42 ارب ڈالر سے کم ہوکر 9.03 ارب ڈالر رہ گئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 36.80 کروڑ ڈالر کمی سے 14.33 ارب ڈالر رہ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پیغام بھجوا دیا