سیالکوٹ: جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام کردی اور مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا، ملزم فلائٹ نمبر FZ 338 کے ذریعے پولینڈ جا رہا تھا، ملزم کی شناخت رضوان علی کے نام سے ہوئی، ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر لگا پولینڈ کا سٹیکر جعلی تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے بھائی علی ذیشان نے ڈی ایچ ایل کے ذریعے جعلی ویزہ سٹیکر بھیجا، ملزم کے بھائی نے جعلی سٹیکر مائیکل زوادزکی نامی پولش ایجنٹ سے حاصل کیا، ملزم کے بھائی نے ایجنٹ کو پولینڈ میں ملازمت کی غرض سے 33 لاکھ روپے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے خبردار کر دیا
بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔