پنجاب بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Jul 25, 2024 | 20:57:PM

(زوہیبب بخاری)پنجاب بھر میں  تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا،امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی  ہے ،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا،سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے،پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں