فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج

Jul 25, 2024 | 21:00:PM

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف آج لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا تھا۔درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی اور اسے خارج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پیغام بھجوا دیا

مزیدخبریں