ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک عامر حیات گرفتار

Jul 25, 2024 | 21:28:PM
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک عامر حیات گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے  متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عامر حیات اولکھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی  جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ،ایف آئی اے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم غیر قانونی ورثاء کو میوٹیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے پلاٹوں کے انتقال میں ملوث  ہے ،ملزم عامر حیات اولکھ نے سی ڈی اے میں دوران تعیناتی ریکارڈ میں ردوبدل کی،ریکارڈ ٹمپرنگ سے ملزم نے دیگر نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی،ملزم سی ڈی اے میں بطور تحصیلدار تعینات رہا ہے،ملزم کو سرگودھا میں واقع  متروکہ وقف املاک کے آفس سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 11 پلاٹ من گھڑت وارثوں کو الاٹ کیے،مذکورہ پلاٹوں کی مجوعی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے۔