وزیر داخلہ محسن نقوی کا مہمند میں شہید سی ٹی ڈی اہلکار کو خراج عقیدت

Jul 25, 2024 | 21:45:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مہمند میں شہید سی ٹی ڈی اہلکار کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے شہید اہلکار ابرار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار ابرار نے جرأت کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اوراپنا آج وطن عزیز کے پر اُمن کل پر قربان کیا،ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں۔