(احمد منصور)بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں آپریشن میں علی جان نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں علی جان نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، فورسز نے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں بشمول شہریوں کے خلاف اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی