کنگنا رناوت کی پارلیمنٹ رکنیت معطل کی جائے ، حریف امیدوار کی ہائیکورٹ میں درخواست

Jul 25, 2024 | 21:56:PM
کنگنا رناوت کی پارلیمنٹ رکنیت معطل کی جائے ، حریف امیدوار کی ہائیکورٹ میں درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مسلمانوں کیخلاف انتشاراور متنازع بیان دینے والی بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کی پارلیمنٹ رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے، اداکارہ کے انتخاب کو ہما چل پردیش ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ میں کنگنا رناوت کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست کنور کے رہنے والے آزاد امیدوار لائق رام نیگی نے دائر کی ہے ،درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے ورنہ میں الیکشن جیت جاتا، اس لئے کنگنا رناوت کا الیکشن منسوخ ہونا چاہیے۔

 محکمہ جنگلات کے سابق ملازم لایک رام نیگی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ محکمے کے سرٹیفکیٹ بھی دیے،مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ’کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ‘ لانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے، درخواست پر ہما چل پردیش ہائی کورٹ نے اداکارہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے مندی سے لوک سبھا کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کو 74،755 ووٹوں سے شکست دی تھی، اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کیے تھے۔