190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کردی گئی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ 20 جولائی کو پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی ،20 جولائی کے درخواست مسترد کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی بجائے 22 جولائی دوبارہ درخواست دائر کردی،پرویز خٹک کی بیان تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
پرویز خٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا، اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ حراست فوجی عدالتوں کو دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا