جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان، پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے کل ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ایسے میں ایک رات قبل اتنظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ساتھ ہی پولیس نےریڈ زون کو سیل کرنا شروع کر دیا ہے ۔
نادرا چوک سرینا چوک ایکس پریس چوک پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ،پولیس نے جماعت اسلامی کے متحرک کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔